bushra bibi

”شوہر سے تنہائی میں ملاقات کی اجازت دی جائے“بشریٰ بی بی کی عدالت کو درخواست

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق خاتون اول نے شوہر سے تنہائی میں ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدالت میںدرخواست کی ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو میری شوہر سے تنہائی میں ملاقات کیلئے احکامات جاری کیے جائیں ،عدالتی احکامات کے تحت ہر منگل کو ملاقات کی اجازت ہے تاہم ایلکاروں کی موجودگی میں شوہر سے خاندان کے معاملات پر بات نہیں ہو پاتی ،استدعا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کومیری شوہر سے تنہائی میں ملاقات کے حوالے سے احکامات جاری کیے جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ”غزہ میں جاری جارحیت پر انسانیت شرمندہ ہے “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں