alvi

”غزہ میں جاری جارحیت پر انسانیت شرمندہ ہے “

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جارحیت پر انسانیت شرمندہ ہے ،عقل اور ذہانت کا ملاپ ہی ورلڈ آرڈر ہونا چاہیے ۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر علوی نے کہا کہ موجودہ دور میں جنگوں سے انسانیت اور وسائل کو نقصان ہو رہا ہے ،ایک انسان کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے ،اسرائیل نے طے کر دیا کہ وہ دو ریاستی فارمولے پر عمل نہیں کرے گا ،ایسا نہیںہو سکتا کہ دفاع کے نام پر دوسرے ملک پر حملے کیے جائیں ،ماحولیات ،مصنوعی ذہانت اور انسانیت پر دنیا کو اکٹھا کرنا ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں : ”چلہ تو پورا ہو گیا مگر اثرات باقی ہیں “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں