dosier against india

”بھارت میں اقلیتوں پرمظالم کیخلاف ڈوزئیر جاری “

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم نے بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر ڈوزئیر جاری کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپری ڈوزئیر میں بتایا گیا ہے کہ بھارت اقلیتوں کیخلاف مظالم جاری رکھے ہوئے ہے ،مسلمانوں عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں کا استحصال کیا جاتا ہے ،مسلمانوں کیخلاف تاریخ کی بدترین نسل کشی جاری ہے ،عالمی کنونشن کے دستخط کنندہ کے طور پر بھارت نسل کشی روکنے کا پابند ہے ،ہندوتوا نظریات کے حامل افراد اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو تباہ کر رہے ہیں ،منی پور میں سینکڑوں گرجا گھروں کو جلا دیا گیا ،تاریخی مساجد حملوں کی زد میں ہیں ،عالمی برادری بھارت میں اقلیتوں پر جاری مظالم بند کرائے ۔

یہ بھی پڑھیں : ”غزہ میں جاری جارحیت پر انسانیت شرمندہ ہے “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں