pesco

پیسکو میں 73ارب روپے کی گڑ بڑ

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ میں پیسکو میں 73ارب روپے سے زائد کی گڑ بڑکا انکشاف ہوا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیسکو میں 2021-22کی آڈٹ رپورٹ میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف سامنے آگیا ،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پشاورالیکٹرک سپلائی ملازمین کی تنخواہوں میں تئیس ارب کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ،پیسکو میں خریداری کے دوران ساٹھ کروڑ روپے سے زائدکی مالی بے قاعدگی سامنے آئی ہے ،2ارب روپے سے زائد کے اخراجات کی دستاویزار ہی موجود نہیں ہیں ۔آڈیٹر جنرل نے پیسکو بارے رپورٹ وفاقی حکومت کوجمع کرا دی ۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے مذاکرات کا آج آخری راﺅنڈ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں