لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کرکٹ بورڈ میں کل طلب کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے بابر اعظم کو طلب کر لیا ہے ،ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر بھی کل دبئی سے لاہور پہنچیں گے ،مکی آرتھر اور مینجر ریحان الحق کل چیئرمین ذکا اشرف کو اپنی رپورٹس پیش کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ،کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی فارغ