کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف وفد کے ہمراہ بلوچستان پہنچ گئے ،صحافیوں کے سوالات پر خاموشی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیگی قائد کے ساتھ مریم نواز ،شہباز شریف اور دیگر رہنما بھی کوئٹہ پہنچے ،کوئٹہ پہنچنے پر صحافیوں نے نواز شریف سے سوالات کیے لیکن لیگی قائد نے جواب دینے کے بجائے خاموشی سادھے رکھی ۔نواز شریف دو روزہ دورے کے دوران اہم ملاقاتیں کرینگے ،اہم سیاسی رہنماﺅں کی ن لگ میں شمولیت بھی متوقع ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : ”15ماہ کی کارکردگی پر مجھے فخر ہے،لیگی وزرا منہ چھپاتے پھرتے ہیں “