ایک اور سیاسی رہنما کی وطن واپسی، عدالت میں سرنڈر کردیا

ایک اور سیاسی رہنما کی وطن واپسی، عدالت میں سرنڈر کردیا

اسلام آباد (عدالتی رپورٹر) قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور کے کیس میں نامزد ملزم سابق سینیٹر وقار احمد نے وطن واپسی پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے سابق سینیٹر وقار احمد کے خلاف کیس کی سماعت کی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق سینیٹر وقار احمد کی 10روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزم کو لاہور کی متعلقہ احتساب عدالت میں 10دن میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے نیب کو وقار احمد کی گرفتاری سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں:القادر ٹرسٹ کیس،نیب کی عمران خان سے تفتیش؟اڈیالہ جیل سے اہم خبر آگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں