راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)القادر ٹرسٹ کیس کی تفتیش کے معاملے پر قومی احتساب بیورو(نیب)راولپنڈی کی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تفتیشی کارروائی مکمل ہوگئی،نیب نے ٹیم سابق وزیر اعظم سے مختلف سوالات کیے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم القادر ٹرسٹ کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی،نیب ٹیم بغیر سکواڈ کے صرف 2 گاڑیوں میں اڈیالہ جیل پہنچی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اور وقار الحسن نے نیب ٹیم کی قیادت کی۔نیب ٹیم نے چییرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیشی کارروائی مکمل کر لی جبکہ نیب ٹیم نے القادر ٹرسٹ سے متعلق عمران خان سے مختلف سوالات کیے۔نیب ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد واپس روانہ ہو گئی،عمران خان اب اڈیالہ جیل میں نیب کورٹ کی تحویل میں ہوں گے۔نیب ذرائع کے مطابق احکامات کی تعمیل کروالی گئی،بشریٰ بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا۔خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پہلے ہی سائفر کیس میں اڈیالا جیل میں قید ہیں اور سکیورٹی خدشات کے باعث ان کا ٹرائل جیل میں ہی ہو رہا ہے۔