نیب میں طلبی کیخلاف درخواست کے بعد فریال تالپور نے بھی’یوٹرن‘ لے لیا

نیب میں طلبی کیخلاف درخواست کے بعد فریال تالپور نے بھی’یوٹرن‘ لے لیا

اسلام آباد(عدالتی رپورٹر)نیب میں طلبی کیخلاف درخواست کے بعد رہنما پیپلز پارٹی فریال تالپورنے بھی’یوٹرن‘ لے لیا اور ان کے وکیل نے نیب طلبی کے خلاف دائر درخواست واپس لے لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں فریال تالپور کی اپریل 2019 کے نیب طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل نے استدعا کی کہ مجھے درخواست واپس لینے کی ہدایات دی گئی ہیں،ججز نے فاروق ایچ نائیک سے کمرہ عدالت میں پہنچنے پر مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہی کی درخواست پر ابھی سماعت ہوئی ہے،جس کے بعد عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:القادر ٹرسٹ کیس،نیب کی عمران خان سے تفتیش؟اڈیالہ جیل سے اہم خبر آگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں