bilawal

”پاکستان میں غربت کے خاتمہ تک روٹی کپڑا اور مکان ہمارا نعرہ رہے گا “

مٹھی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کی کوئی نمائیندگی نہیں ہے ،تھرپارکر والوں کو ہولی کی مبارکباد دیتا ہوں ،ان کے ساتھ ہولی منانے آیا ہوں ۔
مٹھی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ برابری کی سیاست سکھائی ،پیپلز پارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ مسترد کرتی ہے ،پیپلز پارٹی کو منشور آج بھی روٹی کپڑا اور مکان ہے اور جب تک ملک میں غربت باقی ہے ہمارا یہی منشور رہے گا,بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کرنے والوں کو عوام اپنے ووٹ سے جواب دینگے ،8 فروری کو جیت پیپلز پارٹی کی ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں