اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ اور 190ملین پاﺅنڈ کیسز کی سماعت ہوئی ،عدالت میں عمران خان کے وارنٹ کی تعمیل کی درخواست دائر کی گئی ،عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو وارنٹ کی قانون کے مطابق تعمیل کا حکم دیدیا ۔عدالت میں ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اورتفتیشی افسران پیش ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں : اسد قیصرکو اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا گیا