اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر کل نیپرا سماعت کرے گا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا جولائی تا ستمبر 2023کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کرے گا ،نیپرا کی منظوری کی صورت میں بجلی کی قیمت میں 1.70روپے فی یونٹ کا اضافہ ہو جائے گا ۔نیپرا کا کہنا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا ۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور آئی ایم ایف کے مزاکرات آج