اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مزاکرات آج ہو نگے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مزاکرات میں ایف بی آر ،وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک حکام شریک ہونگے ،پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف اپنے مطالبات سے آگاہ کرے گا ،فارن ایکسچینج ریٹ پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دیئے جانے کا بھی امکان ہے ۔