اجمل چانڈیا کی پارٹی میں شمولیت کے بعد ن لیگ کا ایسا فیصلہ کہ محالفین کی نیندیں اڑ جائیں

اجمل چانڈیا کی پارٹی میں شمولیت کے بعد ن لیگ کا ایسا فیصلہ کہ محالفین کی نیندیں اڑ جائیں

لاہور(وقائع نگار خصوصی) عام انتخابات کی تاریخ سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ ن نے اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کرتے ہوئے ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ مخالف سیاسی جماعتوں کی پریشانی بڑھ جائے گی۔ پاکستان ٹائم کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب بھر میں کروائے جانے والے سروے کے نتائج کی روشنی میں”الیکٹیبلز”کے لئے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے بند دروازے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے اندرونی زرائع کے مطابق پارٹی نے تھرڈ پارٹی کے زریعے سینیٹر اسحق ڈار کی نگرانی میں کروایا گیا جس میں مجموعی طور پر سات لاکھ ووٹرز نے حصہ لیا، سروے کی بنیاد پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں الیکٹیبلز کی پوزیشن کا جائزہ لیا گیا، چند دن قبل مظفر گڑھ کے اہم سیاسی رہنما اجمل چانڈیا کی ن لیگ میں شمولیت نے الیکٹیبلز کے لئے ن لیگ کے بند دروازے کھولنے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے جبکہ ایک روز قبل اجمل چانڈیا کے بعد سردار منصب ڈوگر، پیر نظام الدین سیالوی اور آصف بھا سمیت دیگر اہم رہنماوں کی ن لیگ میں شمولیت بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجمل چانڈیا اور دیگر رہنماوں کی پارٹی میں شمولیت کے بعد ن لیگ کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہو گئی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید اہم سیاسی رہنما مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کریں گے

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کی روشنیوں کے تہوار دیوالی پر ہندو برادری کو مبارکباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں