لاہور(وقائع نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ روشنیوں کے تہوار دیوالی پر ہندو برادری کو بہت مبارک پیش کرتی ہوں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق لاہور سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ کی خوشیاں، امن اور ترقی نواز شریف کی قیادت میں ہمیں بےحد عزیز اور مقدم ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ غیر مسلم پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ ہمیشہ سے ہماری روایت رہی ہے۔ اس روایت کو مزید جذبے اور آئین کی روشنی میں آگے بڑھائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ غیر مسلم پاکستانیوں کو فیصلہ سازی اور ترقی کے عمل میں مزید مواقع دیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ اقلیتوں کی ترقی پاکستان کی ترقی اور مضبوطی ہے۔ اقلیتوں کی وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور ترقی کےلیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نگران حکومت نے بھی صدر مملکت سے اپنے آئینی عہدے کی عزت رکھنے کی ’گزارش‘ کردی