خیبر پختونخوا (وقائع نگار)نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام معاملات قانون کے مطابق چلائیں گے۔
”پاکستان ٹائم “کلے مطابق پشاور میں وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کی ہدایات مطابق انتخابات کروانے میں مدد کروں گا۔انہوں نے کہا کہ نئی کابینہ سے متعلق ہم مشاورت کریں گے، خیبر پختونخوا کے تمام معاملات قانون کے مطابق چلائیں گے۔جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں امن اور امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں گے، صوبہ بھر میں رٹ قائم کرنے کےلیے بھرپور ایکشن لیں گے۔ا±ن کا کہنا تھا کہ ایک وقت آئے گا کہ ملک میں تمام مسائل قابو پالیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نگران حکومت نے بھی صدر مملکت سے اپنے آئینی عہدے کی عزت رکھنے کی ’گزارش‘ کردی