نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئےجسٹس (ر)ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہو گیا

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئےجسٹس (ر)ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہو گیا

پشاور(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے جسٹس (ر)ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نےجسٹس (ر)ارشد حسین شاہ کو نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیاہے،ان کا نام سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کی جانب سےتجویز کیا گیا تھا،جسٹس (ر)ارشد حسین کا تعلق ہزارہ ڈویژن سے ہے،نگران وزیراعلیٰ کے نام کی حتمی منظوری گورنر خیبرپختونخوا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نگران حکومت نے بھی صدر مملکت سے اپنے آئینی عہدے کی عزت رکھنے کی ’گزارش‘ کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں