اسلام آباد(نیور رپورٹر)سابق وزیرِ اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کا خفیہ غیر ملکی پاسپورٹ سامنے آگیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق لوٹی دولت چھپانے اور منی لانڈرنگ کے لیے فرح گوگی کو غیر معروف ملک ونوآٹو کا خفیہ پاسپورٹ بنا کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی دولت مختلف ممالک میں چھپانے کے لیے اس پاسپورٹ پر فرح نے دورے کیے، پراپرٹی ٹائیکون کے بیٹے کو فرح گوگی کے لیے خفیہ انٹرنیشنل پاسپورٹ خریدنے کا کام سونپا گیا تھا۔تحقیقاتی ادارے کے ذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹائیکون نے ایک اور معروف تاجر کو خفیہ پاسپورٹ بنانے کے لیے1لاکھ 30 ہزار ڈالر دیے، 28 مارچ 2022ءکو فرح گوگی کے لیے خریدا گیا ونوآٹو کا خفیہ پاسپورٹ بشریٰ بی بی کو دیا گیا۔پی ٹی آئی حکومت جانے سے 6 روز قبل فرح گوگی کو پاکستانی پاسپورٹ پر ملک سے فرار کروا کے دبئی بھجوا دیا گیا، دبئی کے بعد باقی تمام سفر ونوآٹو کے پاسپورٹ پر کروائے گئے تاکہ تحقیقاتی ادارے نقل و حرکت سے آگاہ نہ رہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے لوٹی رقم فرح گوگی کے خفیہ پاسپورٹ پر مختلف ملکوں میں ٹھکانے لگائی، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی فرنٹ پرسن ساڑھے 14 ارب روپے کے ناجائز اثاثوں کی مالک ہیں۔پی ٹی آئی دور میں فرنٹ پرسن فرح گوگی کی ظاہری اور غیر ظاہری دولت میں 4520 ارب روپے اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور میں جرائم پیشہ افراد کا راج