وزیراعلیٰ کے انتقال کے بعدخیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ تحلیل، صوبے کی نگرانی گورنر کو منتقل ہوگئی

وزیراعلیٰ کے انتقال کے بعدخیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ تحلیل، صوبے کی نگرانی گورنر کو منتقل ہوگئی

پشاور(سٹاف رپورٹر ) نگراں وزیراعلی خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل ہو گئی اوراس کے بعد صوبے کی نگرانی گورنر کو منتقل ہو گئی ، نئےں وزیراعلی کے تقرر اور کابینہ تشکیل دیے جانے تک گورنر اختیارات کااستعمال کریں گے۔ پاکستان ٹائم کے الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا کہ نگراں وزیراعلی کی تقرری کے لیے معاملہ سابق وزیراعلی اور اپوزیشن لیڈر کے پاس جائے گا، نگراں وزیراعلی کا تقرر جلد کرنا ہوگا، صوبے کے آئینی سربراہ کا معاملہ ہے۔ سابق ویراعلی اور اپوزیشن اتفاق نہ کرسکے تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس آئے گااور وہی سارا پراسیس دوبارہ ہوگا جو کسی بھی نئے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے اپنایا جاتاہے۔

یہ بھی پڑھیں : یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں