کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 338رنز کا بڑا ٹارگٹ دیدیا ۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو 82 رنز کا آغاز فراہم کیا، ڈیوڈ ملان 31 اور جونی بیرسٹو 59 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے، تیسری وکٹ کی شراکت میں بین اسٹوکس اور جو روٹ نے 132 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ بین اسٹوکس نے 11 چوکوں، 2 چھکوں کی مدد سے 84 رنز جبکہ مڈل آرڈر بیٹر جو روٹ 60 رنز کی اننگز کھیل کرپویلین لوٹ گئے ۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 ، حارث رئوف اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں : انگلینڈ کیخلاف میچ کے آغاز سے قبل پاکستان کو ٹاس جیتنا کیوں ضروری ؟