”اسرائیل کو غزہ میں بربریت کا حساب دیناہو گا “

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم فلسطین کاز کیلئے واضح حمایت کا اعلان کرتے ہیں ،فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو کبھی نہیں بھولیں گے ۔
عرب لیگ اور او آئی سی کے غزہ کی صورتحال پر مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ اجلاس کے انعقاد پر سعودی ولی عہد کے شکر گزار ہیں ،فلسطین میں خواتین اور بچوں سمیت بارہ ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے ،معصوم بچوں کی لاشوں کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ،غزہ میں بربریت پر خاموش رہنے والے خود بھی شریک جرم ہیں ،عالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے ،پیرس میں چند افراد کی ہلاکت پر عالمی دنیا متحد ہو گئی تھی ،آج غزہ کے ہسپتال لاشوں سے بھرے پڑے ہیں لیکن کوئی نہیں بولتا ،15نومبر کو غزہ کی صورتحال پر بین الاقوامی کانفرنس بلائیں گے ،اسرائیل کو غزہ میں جانی و مالی نقصان کا حساب دینا ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں : او آئی سی اور عرب لیگ کا مشترکہ اجلاس”غزہ کا محاصرہ ختم ،فوجی آپریشن بند کیے جائیں “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں