musharaf

مشرف کے سنگین غداری کیس کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں لاہور ہائی کورٹ سے مقدمہ کی کارروائی کا تمام ریکارڈ طلب کر لیاگیا،سپریم کورٹ نے خصوصی بینچ کی تشکیل اور سماعت کے لیے مقرر کرنے کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔
سپریم کورٹ نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا گذشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا،حکم نامہ میں عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف تمام اپیلوں کو نمبر الاٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے پرویز مشرف کے علاوہ تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے،حکم نامہ میں کہا گیا کہ پرویز مشرف کو نوٹس ان کی وفات ہونے کی وجہ سے جاری نہیں کیا جا رہاتاہم ان کے اہلخانہ چاہیں تو مقدمہ کا حصہ بن سکتے ہیں۔مقدمے کی مزید سماعت 21 نومبر کو ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : نگران وزیر اعلیٰ کے پی انتقال کر گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں