غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا ۔
عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیل اپنی جیلوں میں بند فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا ،اس رہائی کے بدلے حماس 100یرغمالی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گی ،کئی دن کے مذاکرات کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان معاہدہ طے پایا ،حماس کی قید میں اس وقت 241اسرائیلی موجود ہیں جن میں سے ابتک چار کو رہا کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ پرعرب لیگ اور او آئی سی کا مشترکہ اجلاس