ہمارا گھوڑا اکیلا، انتخابات پنکچر کئے گئے تو بڑا نقصان ہوگا،  پیپلزپارٹی نے کسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان کردیا

ہمارا گھوڑا اکیلا، انتخابات پنکچر کئے گئے تو بڑا نقصان ہوگا،  پیپلزپارٹی نے کسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان کردیا

لاہور (سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی دوسری سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی، ہمارا گھوڑا اکیلا ہے، انتخابات پنکچر کئے گئے تو بڑا نقصان ہوگا، عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے سب کچھ پلان ہو رہا ہے۔ پاکستان ٹائم کے مطابق یہاں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ  کاکہناتھاکہ وزیراعظم ہاوس آج بھی ان کے ہاتھ میں ہے جن کے ہاتھ میں پہلے تھا، سلیکشن ہوئی تو ملک کا فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوگا، پیپلز پارٹی الزام تراشی کی سیاست نہیں کرتی، دعا کرتے ہیں اس ملک میں جمہوری طریقے سے وقت پر انتخابات ہو جائیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ اگر میاں صاحب سیدھے 4 دن جیل میں چلے جاتے تو سیاستدانوں کا قد بڑھ جاتا، عدالت سے ضمانت لینے پر سے نوازشریف کا قد چھوٹا ہوا ہے، پیپلز پارٹی کا وجود پنجاب سے ہوا ہے، ہم عوام کے سامنے جوابدہ ہیں،یہ تو عوام کو دیکھنا چاہیے کہ ان کے ساتھ ہو کیا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چوہدری پرویز الٰہی کی مشکلات میں اضافہ،بیوی اور بیٹے کو بھی شکنجے میں کسنے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں