چیئرمین پی ٹی آئی کے خاندان میں پھوٹ پڑچکی، شیرازہ بکھرنے والا ہے، پرویز خٹک نے دعویٰ کر دیا

چیئرمین پی ٹی آئی کے خاندان میں پھوٹ پڑچکی، شیرازہ بکھرنے والا ہے، پرویز خٹک نے دعویٰ کر دیا

نوشہرہ (وقائع نگار)سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کے خاندان میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق نوشہرہ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آج خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں پی ٹی آئی کو امیدوار نہیں مل رہا۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تکبر میں مبتلا چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے کسی کے جانے سے فرق نہیں پڑتا۔ اب تحریک انصاف کا شیرازہ بکھرنے والا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی چیئرمین شپ پر انکے اپنے ساتھیوں میں لڑائیاں ہوں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام کے سابق ضلع ناظم نوشہر ڈاکٹر داود خٹک پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا کافی عرصے سے خواہشمند تھا۔

یہ بھی پڑھیں:چوہدری پرویز الٰہی کی مشکلات میں اضافہ،بیوی اور بیٹے کو بھی شکنجے میں کسنے کا فیصلہ

:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں