کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ( ن) اورمتحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) قیادت کی دوسری ملاقات طے ہوگئی، یہ ملاقات شہرقائد میں ہوگی۔ لیگی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا اعلی سطح کا وفد رواں ہفتے کراچی پہنچے گا، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر ن لیگ کے سینئر رہنما کراچی میں ملاقاتیں کریں گے، مسلم لیگ ن کا وفد مسلم لیگ فنکشنل قیادت سے بھی ملاقات کرے گا۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ ایم کیو ایم اور ن لیگ وفود کی ملاقات میں انتخابی الائنس پر مشاورت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کا منصوبہ ،اسرائیل نے پناہ گزین کیمپوں پر حملے تیز کر دیے