بنگلورو(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کا ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 172رنز کا ٹارگٹ دیدیا ۔
ایم چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکن اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر پاتھم نسانکا 2، کپتان کوشل مینڈس 6 رنز پر آﺅٹ ہو گئے۔ چارتھ اسالنکا 8، اینجلو میتھیوز 16، دھننجایا ڈی سلوا 19، چمیکا کرونارتنے 6 اور سدیرا سمارا وکرما اور چمیرا ایک ایک سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے، کوشل پریرا سب سے زیادہ 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3، مچل سینٹنر اور لوکی فرگوسن 2، 2 جبکہ ٹم ساوتھی اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں : ڈیوس کپ پر بھارتی موقف مسترد،آئی ٹی ایف کا پاکستان کے حق میں فیصلہ