لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ پاکستان میں کرانے کے حق میںفیصلہ دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کو ایک بار پھر پاکستان کے مقابلے میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب آئی ٹی ایف نے شیدول ڈیوس کپ پر بھارتی موقف مسترد کر دیا ،پندرہ رکنی ڈیوس کپ کمیٹی نے بھارت کا موقف سننے کے بعد پاکستان کے حق میں ووٹ دیا ،بھارت کی ٹینس ٹیم کو پاکستان میں کھیلنے کی ہدایت دیدی گئی ہے ۔ڈیوس کپ کے مقابلے اگلے سال فروری میں شیڈول ہیں ،بھارت نے سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر آنے سے انکار کیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں : انضمام الحق کا استعفا منظور ،انٹریو پر پابندی