جیکب آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کاروکاری کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جیکب آباد کے گاﺅں آچر جکھرانی میں دہرے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے کاروکاری کے الزام میں بیوی اور رشتہ دار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،ملزم موقع سے فرار میں کامیاب ہو گیا ،پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : رشتے کے تنازع پر خاتون سمیت 4قتل