کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد کا علاقہ موٹر سائیکل چوروں کا گڑھ بن گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سمن آباد کے علاقہ میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ،گھروں کے باہر کھڑی تالہ لگی موٹرسائیکلوں کی چوری معمول بن چکا ہے ،گزشتہ روز موٹر سائیکل چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ،اہلیان علاقہ نے ارباب اختیار سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : سموگ سے بچاﺅ، 8اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاﺅن