لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کو عدالت نے شاہدرہ میں کارنر میٹنگ کی اجازت دیدی۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کارکنوں کو کارنر میٹنگ کی اجازت نہ دینے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ،جسٹس علی باقر نجفی نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے پی ٹی آئی کو شاہدرہ میں کارنر میٹنگ کی اجازت دیکر کیس کو نمٹا دیا ۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو بڑی یقین دہانی کرا دی