اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے وکیل حامد خان کے زریعے اسلام آباد ہائیکورٹ کا 26اکتوبر کا حکم نامہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی ،سپریم کورٹ میں لیگل ٹیم کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں ضمانت کے بعد ایف آئی اے کا سارا زور سائفر کیس پر مرکوز ہو چکا ،ہائیکورٹ کے فیصلے میں خصوصی عدالت کے عبوری حکم کو چیلنج کرنے میں ناکامی پر زور دیا گیا,درخواست گزار کو مخالفین کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجا رہا ہے ،سیاسی انتقام کا دائرہ سیاسی جماعت اور اتحادیوں تک پھیلا دیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو بڑی یقین دہانی کرا دی