adiala jailor

”عمران خان کی بیٹوں سے بات نہیں کر ا سکتا “اڈیالہ کے جیلر کا عدالت میں جواب

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے سے معذرت کر لی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جیل افسر نے عدالت میں جواب داخل کر دیا جس میں استدعا کی گئی کہ 18اکتوبر کو خصوصی اقدامات کر کے عمران خان کی ان کے بیٹوں سے بات کرائی گئی ،جیل میں پی سی او پر قیدیوں کا بات کرنے کی سہولت دی جاتی ہے تاہم واٹس ایپ پر بیرون ملک مستقل بات کرانے کی سہولت موجود نہیں ہے ،عدالت کی توہین کا تصور بھی نہیں کر سکتا ،میرے خلاف توہین عدالت کا کیس ختم کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں : نگران وزیراعظم 2روزہ دورے پر ازبکستان روانہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں