کراچی (سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم اور لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے سوالیہ انداز میں اٹھنے والی آوازیں خاموش کرادیں اور مسلم لیگ ن کے کسی مشاورتی اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ بتادی۔ نیب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کاکہناتھاکہ میں نے پارٹی عہدے سے استعفی دیدیا تھا، کسی مشاورت میں شامل نہیں ہوتا، میری دعا ہے الیکشن صاف و شفاف ہوں گے، میرا نوازشریف سے ذاتی تعلق، عزت کا رشتہ برقرار رہے گا، نوازشریف کے ملک آنے سے 10 روز قبل قطر میں ملاقات ہوئی تھی، مجھے بلائیں گے تو چلا جائوں گا، پارٹی کے ہر اچھے برے وقت میں ساتھ رہا ہوں، آج جس طرح کے ملکی حالات ہیں ان میں الیکشن کی چوری کا بہت بڑا ہاتھ ہے، اگر آج بھی سبق حاصل نہ کیا تو آگے بھی خرابی ہی ملے گی۔ ان کامزید کہناتھاکہ آج ملکی مسائل کا حل کسی ایک جماعت کے پاس نہیں، مسائل کا حل اتحاد ہی دے سکتا ہے، پی ٹی آئی اقتدار میں رہی، اپوزیشن میں بیٹھے نہیں لیکن بڑی جماعت تھی، پی ٹی آئی کا سیاست میں ایک رول ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غیر قانونی تارکین کی واپسی جاری ،طورخم اور چمن کے بارڈر پر رش