لاہور ( وقائع نگار ) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے 33 رکنی منشور کمیٹی کا اعلان کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا، منشور کمیٹی میں چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اقلیتوں کو نمائندگی دی گئی ہے، کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق احسن اقبال، پرویز رشید، سعد رفیق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، خرم دستگیر ،رانا احسان افضل، را اجمل، ریاض الحق، سینیٹر مصدق ملک، بیرسٹر ظفر اللہ، ڈاکٹر طارق فضل، پیر صابر شاہ، اختیار ولی، کھیل داس کوہستانی، بشیر میمن ،راحیلہ درانی، عظمی بخاری، ناصر محمود، کامران مائیکل، سینیٹر نزہت صادق، رانا مشہود احمد خان، گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمان، آزاد جموں و کشمیر سے شاہ غلام قادر ،سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان، بیرسٹر امجد ملک، سلمہ بٹ، عاشق کرمانی، راحیلہ خادم حسین، رانا سکندر حیات، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل بلال اظہر کیانی، علی پرویز ملک اور شزا فاطمہ خواجہ منشور کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ”عمران کو ہٹانے کا مقصد اقتدار نہیں تھا “