رات گئے پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس چھاپہ پڑگیا

رات گئے پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس چھاپہ پڑگیا

لاہور (کرائم رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اورسابق وزیرِ اعلی پنجاب پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس نے رات گئے چھاپہ مارا جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی مبینہ طورپر سامنے آگئی ہے۔ مقامی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالےسے بتایا کہ پولیس نے خواتین اور بچوں کو باہر نکال کر گھر کی تلاشی لی، کچھ دستاویزات درکار تھیں جن کے لیے چھاپہ مارا گیا۔ بعدازاں مونس الٰہی نے بتایاکہ ایک ناکام کارروائی کے بعد تہجد کے وقت پنجاب پولیس نے دوبارہ بغیر وارنٹ کے ہمارے گھر پر چھاپہ مارا ہے ، آج بھی ان کو میرے خالو طاہر صادق نہیں ملے، گھر پر صرف خواتین موجود تھیں، پنجاب پولیس پی ٹی آئی کے لوگوں کو ہراساں کرنے کے بجائے جرائم کے خاتمے پر توجہ دے۔

یہ بھی پڑھیں : ”عمران کو ہٹانے کا مقصد اقتدار نہیں تھا “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں