ٹیوب ویل چلانے والے زمیندار بھائیوں کیلئے بھی نئی مشکل، آئی ایم ایف نے سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

ٹیوب ویل چلانے والے زمیندار بھائیوں کیلئے بھی نئی مشکل، آئی ایم ایف نے سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (کامرس رپورٹر )پاکستان کے زمیندار اور کسان بھائیوں کیلئے نئی پریشانی کاخدشہ پیداہوگیا ہے کیونکہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف)نے ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کاکہناہے کہ آئی ایم ایف مشن سے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں وزارت توانائی اور وزارت خزانہ کے حکام کی میٹنگ ہوئی جس دوران ٹیوب ویل سولرائزیشن سکیم کو رواں مالی سال شروع کرنے پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے سولرائزیشن کا نظام متعارف کروانے کی ہدایت کی اور بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 90 ارب روپے میں 30 ارب وفاق، 30 ارب صوبے اور 30 ارب ٹیوب ویل صارفین دیں گے۔ سکیم پر عملدرآمد سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیوب ویلز صارفین کو بجلی کے استعمال کی مد میں سبسڈی نہ دینے کا بھی کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ”عمران کو ہٹانے کا مقصد اقتدار نہیں تھا “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں