پیپلزپارٹی سے راہیں جدا کرنے کی افواہوں پر فرحت اللہ بابر کی وضاحت آگئی

پیپلزپارٹی سے راہیں جدا کرنے کی افواہوں پر فرحت اللہ بابر کی وضاحت آگئی

کراچی (سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سینئر رہنما ڈاکٹر فرحت اللہ بابر نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کی تردید کر دی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں فرحت اللہ بابر نے واضح کیا کہ ’ میرے نام سے ایک جعلی ٹوٹر اکاونٹ گردش کر رہا ہے جس میں یہ جھوٹا دعوی کیا گیا ہے کہ خدا نخواستہ میں کسی دوسری سیاسی پارٹی میں شامل ہو گیا ہوں، اس گھٹیا اور مذموم حرکت پر دکھ ہوا اور شدید مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو کوئی خوش فہمی ہے تواپنی بھلائی کیلئے ہی یہ خیال دل سے نکال لے۔

یہ بھی پڑھیں : ”عمران کو ہٹانے کا مقصد اقتدار نہیں تھا “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں