saad rafique

”ہم نے کسی کو جیل نہیں بھیجا،سیاسی میدان میں مقابلے کے قائل ہیں “

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم کسی سیاسی جماعت کے ہاتھ باندھنے کے قائل نہیں ،سب کو الیکشن لڑنے کا برابر موقع ملنا چاہیے ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں ن لیگ کے ہاتھ پیر باندھ دیے گئے ،ہم نے دھرنے دیے نہ پارلیمنٹ کی راہ میں رکاوٹ بنے ،تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن لڑنے کا موقع ملنا چاہیے ،سب کے نشان انتخابی بیلٹ پر ہونے چاہیئں ،ہم کسی کو جیل بھیجنے والے نہیں ہیں ،میدان میں لڑنے والے ہیں ،ہم نے کسی سے کوئی ڈیل نہیں کی ۔

یہ بھی پڑھیں : ایفی ڈرین اور سمگلنگ کیس کی سماعت ،مخدوم شہاب ،علی موسیٰ کی بریت درخواست مسترد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں