اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ اور سمگلنگ کیس کی سماعت ،مخدوم شہاب ،علی موسیٰ گیلانی سمیت تین ملزمان کی بریت درخواست مسترد ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبا دہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا ،عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ اور 30دن میں ادائیگی کا حکم دیدیا ۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے 11اکتوبر 2011کو ملزمان کیخلاف ایفی ڈرین سمگلنگ کا مقدمہ درج کیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں : اشتعال انگیز ٹویٹ کا مقدمہ ,خدیجہ شاہ کی ضمانت کیلئے درخواست