لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق لیگی ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو ماڈل ٹاﺅن سیکرٹریٹ میں داخل ہو نے سے روک دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیگی رہنما ذیشان رفیق ،رائے صفدر ،علی حامد ،فیض الحسن،علی زاہد ،میاں امتیاز سمیت متعدد رہنماﺅںکو گیٹ پر روک لیا گیا ،لیگی رہنماﺅں کی گارڈز سے تلخ کلامی اور گرما گرمی بھی ہوئی جس کے بعد وہ مایوس ہو کر واپس چلے گئے ۔گارڈز کا کہنا تھا کہ انہیں سخت ہدایات ہیں کہ کسی کو بغیر اجازت اندر داخل نہیں ہونے دینا ۔
یہ بھی پڑھیں : 9مئی جلاﺅ گھیراﺅ کیسز،عمران خان کی ضمانت پر سماعت ملتوی