کوئٹہ (مانیٹریگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں کانگو وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سول ہسپتال کی خاتون فارماسسٹ بھی مہلک وائرس کا شکار ہو گئی ،علاج کیلئے کراچی منتقل کر دیا گیا ،کوئٹہ میں کانگو سے متاثرہ طبی عملے کے تعداد نو ہو گئی ،سول ہسپتال میں مریضوں کی عیادت پر پابندی اور ایکسرے اور لیبارٹری کی سہولت بھی بند کر دی گئی ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کانگو وائرس سے ڈاکٹر سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں : وکیل اور بیٹے کی گرفتاری کیخلاف ہڑتال ،سیشن کورٹ کو تالے لگا دیے ،سائلین خوار