پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

لاہور(وقائع نگار)پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن و سابق ایم پی اے نیاز حسنین خان گشکوری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سابق ایم پی اے نیاز خان گشکوری 2018 میں پی پی 278 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔پارٹی میں شمولیت کے بعد نیاز خان گشکوری کو استحکام پاکستان پارٹی کا ڈسٹرکٹ کوٹ ادو کا صدر منتخب کر دیا گیا ہے۔جہانگیر ترین کی ہدایت پر سید رفاقت گیلانی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ضلع کوٹ ادو سے دیگر امیدوارں کی بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کا سیاسی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں