کوئٹہ (ہیلتھ رپورٹر)کوئٹہ کے سول اسپتال کے 5 ڈاکٹروں سمیت عملے کے 8 افراد کانگو وائرس کا شکار ، ایک ڈاکٹر انتقال کر گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق وائرس کا شکار ہونے والے دیگر 7 افراد کو تشویشناک حالت میں ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا، اس کے علاوہ کوئٹہ کے سول اسپتال، شیخ زید اسپتال اور فاطمہ جناح اسپتال میں آئیسولیشن وارڈ قائم کر دیئے گئے ہیں۔محکمہ صحت بلوچستان کے ترجمان نے کانگو وائرس سے ایک ڈاکٹر کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے ، ڈاکٹر شکر اللہ کو گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال متنقل کیا گیا تھا، ڈاکٹر شکر اللہ تین روز قبل کانگو وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کا سیاسی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ