لاہور (سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کر دیا، اس سے پہلے حکومت کے دوران انہیں وزیرخزانہ بنا کر معیشت کو سنبھالا دینے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی ۔ اسحاق ڈار کے چیئرمین منتخب ہونے کا پارٹی سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ادھر مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹر اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا سربراہ بنانے سے مسلم لیگ(ن)کی انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی، سینیٹر اسحاق ڈار پارلیمنٹ سے منظور شدہ الیکشن ایکٹ 2017 کو تیار کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں : 9مئی کے مقدمات کا ٹرائل شروع