لاہور (عدالتی رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے قومی ایئر لائنز (پی آئی اے ) کی نجکاری کے خلاف دائر درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، جسٹس راحیل کامران شیخ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت نے تحریری حکم میں لکھا ہے کہ پٹیشن میں آئینی اور مفاد عامہ کے سوالات اٹھائے گئے ہیں، اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے بھی نوٹس جاری کیا جاتا ہے، فریقین معاملے پر 30 نومبر تک جواب جمع کروائیں۔ واضح رہے کہ نبیل جاوید کاہلوں ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں پی آئی کی نجکاری کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نگران حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری پی آئی اے ایکٹ 2016 کے خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 9مئی کے مقدمات کا ٹرائل شروع