اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان سے ٹیکس وصولی کا پلان مانگ لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کے نئے مطالبات سامنے آگئے ہیں ،اس نے کہا ہے کہ کس سیکٹرسے کتنا ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں ،پروجیکشن رپورٹ میں تمام سیکٹر سے محصولات کی رپورٹ پیش کی جائے۔عالمی مالیاتی فنڈ نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر ریونیو اہداف میں ٹیکس شارٹ فال نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : 9مئی کے مقدمات کا ٹرائل شروع