اسلام آ باد (کامرس رپورٹر ) نگران وفاقی حکومت نے پیٹرولیم کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے۔ صورتحال سے باخبر حکومتی ذرائع نے بتایا کہ فیول سٹوریج صلاحیت کو بڑھانے کی فوری ضرورت ہے، پیٹرولیم کمپنیوں کو21 دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھنا ہوتا ہے، اب حکومت چاہتی ہے سٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائر کم ازکم تین ماہ کی مدت کیلئے ہونا چاہیے، تاہم حتمی ذخائر اور مدت کا ذرائع نے بتایا کہ اوگرا عالمی ماہرین کی مدد سے نیا فریم ورک فوری طور پر تیار کرے گا اور نئے فریم ورک میں ملکی خام تیل، ریفائنڈ پیٹرولیم ضروریات اور سٹوریج کا تعین کیا جائے گا۔تعین صرف ملکی ضروریات کا بغور جائزہ لینے کے بعد لگایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 190ملین پاﺅنڈ اور توشہ خانہ کیس ،عمران خان کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر