میانوالی (مانیٹرنگ ڈیسک) میانوالی ائیر بیس پر حملہ کرنے والے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق پی اے ایف ٹریننگ ائیربیس میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ،آپریشن میں 9دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ،آج صبح میانوالی ایئر بیس پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ،فنکشنل آپریشنل اثاثوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ،تین غیر آپریشنل طیاروں کو معمولی نقصان ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں : میانوالی ٹریننگ ائیربیس پر دہشتگرد حملہ