ishaq dar

اسحاق ڈار کو پارٹی کا اہم عہدہ سونپ دیا گیا

لاہور (خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ ن نے سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔
پاکستان ٹائم کے مطابق پارٹی صدر شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی،اسحاق ڈار کی نئی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اسحاق ڈار کی تقرری کا نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ممسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کر دیا ہےاور پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ،سینیٹر اسحاق ڈرا کو الیکشن سیل کا سربراہ بنانے سے مسلم لیگ ن کی انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی،پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی،انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سینیٹر اسحاق ڈار پارلیمنٹ سے منظور شدہ الیکشن ایکٹ 2017 کو تیار کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں : میانوالی ٹریننگ ائیربیس پر دہشتگرد حملہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں